اہم خبریں LIVE: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے نریندر رانے کو بنایا ممبئی این سی پی کا صدر

اجیت پوار،  تصویر آئی اے این ایس
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

اجیت پوار نے نریندر رانے کو بنایا ممبئی این سی پی کا صدر

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے نریندر رانے کو ممبئی این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کا صدر مقرر کیا ہے۔ انھوں نے نریندر رانے کو تقرری نامہ سونپ کر مبارکباد پیش کی۔ حالانکہ دوسری طرف شرد پوار نے دہلی میں میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے سامنے اجیت پوار پر شدید حملہ کیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں ہی این سی پی چیف ہوں۔‘‘

مانسون اجلاس سے قبل مرکزی حکومت نے طلب کیا کل جماعتی اجلاس

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل 19 جولائی کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا۔

دہلی اختیارات معاملہ، مرکز کے آرڈیننس پر پیر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

سپریم کورٹ پیر 10 جولائی کو دہلی کے عہدیداروں کے تعیناتی اور تبادلہ پر مرکزی حکومت کے آرڈیننس کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ آرڈیننس کو دہلی حکومت نے چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس کے سامنے جلد سماعت کی درخواست کی گئی، جس پر انہوں نے پیر کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔