اہم خبریں: طالبان کی واپسی پر ہندوستانی مسلمانوں کے ایک طبقہ کا جشن منانا خطرناک... نصیرالدین شاہ

نصیرالدین شاہ، تصویر آئی اے این ایس
نصیرالدین شاہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

01 Sep 2021, 8:31 PM

طالبان کی واپسی پر ہندوستانی مسلمانوں کے ایک طبقہ کا جشن منانا خطرناک: نصیرالدین شاہ

فلم اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی اور اس تعلق سے ہندوستان میں مسلمانوں کے کچھ طبقات کے ذریعہ جشن منائے جانے کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’حالانکہ افغانستان میں طالبان کی واپسی پوری دنیا کے لیے فکر کا باعث ہے، لیکن ہندوستانی مسلمانوں کے کچھ طبقات کے ذریعہ طالبان کی واپسی کا جشن منایا جانا کم خطرناک نہیں ہے۔‘‘

01 Sep 2021, 7:10 PM

’گیس-ڈیزل-پٹرول سے جو 23 لاکھ کروڑ روپے کمائے وہ کہاں گے‘، راہل گاندھی کا مودی حکومت سے سوال

راہل گاندھی نے آج ایک پریس کانفرنس میں مودی حکومت سے یہ سوال کیا کہ این ڈی اے حکومت نے جو گیس، ڈیزل اور پٹرول یعنی ’جی ڈی پی‘ سے 23 لاکھ کروڑ روپے کمائے، وہ پیسہ کہاں گئے؟ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت دیکھ کر خود وزیر اعظم اور ان کے وزراء ڈرے ہوئے ہیں، اسی لیے معاشی بحران سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تلاش پا رہے ہیں۔

اس تعلق سے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ’’جی ڈی پی- یعنی گیس، ڈیزل، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، صرف صنعت کار دوستں کے لیے یہ فائدہ مند ہے، سوال کرو اس سے جس کی جواب دہی ہے!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */