اہم خبریں: نو سال کے معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ نوجوان گرفتار

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

30 Aug 2021, 4:29 PM

نو سال کے معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ نوجوان گرفتار

ہوشیار پور: پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں ایک نو سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چابیوال پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 377 کے تحت نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان نوجوانوں کی عمر 14 سے 15 سال بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ بچے کی ماں کی شکایت کے مطابق بچے کے مسلسل بیمار اور خاموش رہنے پر اسے شبہ ہوا اور جب بچے سے پوچھا تو پتہ چلا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے چھ نوجوان اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہے تھے اور اسے ڈرا رہے تھے۔

30 Aug 2021, 3:29 PM

ایک خاتون نے اپنی دو لڑکیوں کو کنویں میں پھینک کر لگائی پھانسی

چھتر پور: مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور کے سٹائی تھانہ علاقہ کے پروا گاؤں میں ایک خاتون نے اپنی دو بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود کشی کرلی ہے۔ تھانہ انچارج پردیپ صراف نے آج بتایا کہ ضلع کے پروا گاؤں کی رہنے والی رانی یادو (25) نے کل دوپہر اپنی 10 سالہ بیٹی دروپدی اور چار سالہ سونا کو گاؤں کے نزدیک واقع کنویں میں پھینک دیا اور خود کو کنویں کی پاٹ سے پھانسی لگا کرخود کشی کرلی۔ لڑکی سونا کی آواز سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے اور اس کی اور اس کی بہن دروپدی کی لاش کو کنویں سے باہر نکالا۔ واقعہ کے وقت اس کا شوہر کنہیا یادو اپنے مویشیوں کو چرنے کے لیے گھر سے باہر گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے خودکشی کی وجہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

30 Aug 2021, 2:29 PM

پیرو میں موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر سے 20 کی موت، 50 لاپتہ

لیما: پیرو کے لوریٹو کے امیزونین علاقے میں ہوالگا ندی میں ایک موٹر بوٹ اور جہاز کی ٹکر کے سبب 20 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے اور 50 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ آر پی پی ریڈیو اسٹیشن نے اس کی اطلاع دی۔ یہ حادثہ گھنے کہرے کے سبب پیش آیا، جب ایک موٹر بوٹ نے ایک مسافر جہاز کو ٹکر مار دی۔ اس وقت جہاز پر تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔ بچے ہوئے مسافروں میں سے ایک نے صحافیوں سے کہا کہ ٹکر ہونے سے قبل اس نے ایک کشتی کو اپنے جہاز کی جانب آنے کی بات سنی تھی۔ ٹکر کے وقت کئی مسافر سو رہے تھے۔ بحریہ کی ایک ٹیم متاثرین کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلا رہی ہے۔


30 Aug 2021, 1:06 PM

ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان جان بحق ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے کھٹ مرہمہ علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی مرہمہ سے بفلیز کی طرف جا رہی تھی کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی نوجوانوں کی شناخت 25 عمران احمد ولد عبدالقیوم جو گاڑی چلا رہا تھا اور 20 سالہ عابد حسین ولد محمد صدیق ساکنان مرہمہ کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ عابد حسین کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ عمران احمد سب ضلع اسپتال سرنکوٹ میں زخموں کی تاب نہ سے دم توڑ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔