اہم خبریں: سلمان خان کی ’بھائی جان‘ 2022 میں دیوالی پر ہوگی ریلیز

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

17 Jun 2021, 5:29 PM

سلمان خان کی ’بھائی جان‘ 2022 میں دیوالی پر ہوگی ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آںے والی فلم ’بھائی جان‘ سال 2022 میں دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر فرہاد سامجی ان دنوں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کو لے کر فلم بن ارہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام بدل کر ’بھائی جان‘ کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کی ایکشن- کامیڈی ’بھائی جان‘ کو 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میکرس نومبر 2021 سے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ’بھائی جان‘ ایک تمل فل کی ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں سلمان اور پوجا کے علاوہ آیوش شرما اور ظہیراقبال بھی نظرآئیں گے۔

17 Jun 2021, 4:09 PM

’پنجاب ایکتا پارٹی‘ کا کانگریس میں انضمام، تینوں ارکان اسمبلی کی راہل گاندھی سے ملاقات

پنجاب میں آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل کے دوران ریاست کی تین ارکان اسمبلی والی جماعت ’پنجاب ایکتا پارٹی‘ نے کانگریس میں انضمام کا اعلان کر دیا۔ تینوں ارکان اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیرا، جگدیو سنگھ اور پیرمل سنگھ نے جمعرات کے روز راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران سینئر لیڈر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت بھی موجود رہے۔

17 Jun 2021, 12:14 PM

ٹی ایم سی میں واپسی کرنے والے مکل رائے ’زیڈ سکورٹی‘ سے محروم

بی جے پی چھوڑ کر اپنی سابقہ جماعت ٹی ایم سی کا دامن تھام لینے والے مکل رائے کو ‘زیڈ زمرنے‘ کی سکیورٹی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے حوالہ سے اے این آئی نے خبر دی ہے کہ وزارت برائے داخلی امور نے مکل کی سکیورٹی ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ ہدایت ملنے کے بعد سی آر پی ایف نے سکیورٹی ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔


17 Jun 2021, 11:03 AM

آصف تنہا، نتاشا اور دیوانگنا ہائی کورٹ سے رجوع، فوری رہائی کا مطالبہ

درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ کئے جانے کے معاملہ پر پنجرا توڑ کی سماجی کارکنان نتاشا نروال اور دیونگانا کالیتا اور جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ تینوں نے ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت فراہم کی جائے۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت 15 جون کو منظور کر لی تھی۔

خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دہلی پولیس کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لئے وقت مانگے جانے کے بعد رہائی پر فیصلہ کو محفوظ رکھا ہوا ہے، یہی وجہ سے کہ تینوں ملزمان کی تاحال رہائی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔

17 Jun 2021, 9:22 AM

ہندوستان میں کورونا کے 67208 نئے معاملے، 2330 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 674208 نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 103570 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 2330 افراد نے دم توڑ دیا۔

ہندوستان میں نئے کیسز آنے کے بعد کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے 2 کروڑ 85 لاکھ کے قریب افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار کے قریب نے دم توڑ دیا۔ ہندوستان میں فی الحال 8 لاکھ 26 ہزار 270 معاملے فعال ہیں جوکہ 71 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔


17 Jun 2021, 8:49 AM

نیپال میں سیلاب سے تباہی، 7 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ، 200 مکانوں کو نقصان

ہمالیہ کے دامن میں بسے ملک نیپال میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہوئی ہے۔ یہاں کے سندھوپال چوک میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ میلامچی قبصہ میں پانی اور کیچڑ موٹی سطح جمع ہو گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق قصبہ میں موجود 200 مکان نصف یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔