کسان تحریک LIVE: پنجاب میں کل 12 بجے سے ریلوے ٹریک بلاک کر دیا جائے گا، کسانوں کا اعلان

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

14 Feb 2024, 1:25 PM

پنجاب میں کل 12 بجے سے ریلوے ٹریک بلاک کر دیا جائے گا، کسانوں کا اعلان

دہلی جانے والے کسانوں کو راستے میں روکنے اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغنے کے خلاف پنجاب کی سب سے بڑی کسان تنظیم، بھارتیہ کسان یونین اُگراہاں نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کل دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک ریلوے ٹریک جام کر دئے جائیں گے۔

14 Feb 2024, 11:12 AM

شمبھو بارڈر پر پھر ہنگامہ، کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولے

کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا آج دوسرا دن ہے اور پنجاب-ہریانہ کے شمبھو بارڈر سے پھر ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اے این آئی کے مطابق پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں، جو کہ وہاں پر کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔

سنگھو بارڈر پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسان ہریانہ کے راستے دہلی میں داخل نہ ہوں۔ یہاں کئی تہوں میں بیریکیڈنگ کی گئی ہے، جہاں جگہ جگہ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔