مدھیہ پردیش: کمل ناتھ اور سندھیا نے ’بی جے پی ہٹاؤ،پردیش بچاؤ‘ کا نعرہ دیا

مدھیہ پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس کے نومنتخب ریاستی صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی عوام اب بی جے پی سے آزادی چاہتی ہے اس لیے اس کی وداعی طے ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کانگریس کے نومنتخب صدر کمل ناتھ اور تشہیری مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا کا بھوپال پہنچنے پر آج زوردار استقبال ہوا۔ دونوں لیڈروں کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں پوری ریاست سے کارکنان راجدھانی پہنچے۔ ہوائی اڈے سے کانگریس دفتر تک روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس روڈ شو کے دوران دونوں لیڈروں نے کارکنان اور ریاستی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’’بی جے پی ہٹاؤ، پردیش بچاؤ‘ کا نعرہ دیا۔

ممبر پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا نے اس موقع پر کہا کہ ریاست سے بی جے پی حکومت کی وداعی کا آغاز ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست میں نوجوان، خواتین، مزدور سبھی پریشان ہیں اور اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔

ریاستی صدر کمل ناتھ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام اب بی جے پی سے آزادی چاہتےہیں۔ لوگوں کی آواز ہے کہ ’بی جے پی ہٹاؤ اور پردیش بچاؤ‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ نوجوان روزگا رکے لیے بھٹک رہا ہے۔ کسان اور تاجر غمزدہ ہیں۔ خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

مدھیہ پردیش: کمل ناتھ اور سندھیا نے  ’بی جے پی ہٹاؤ،پردیش بچاؤ‘ کا نعرہ دیا

کمل ناتھ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے اور یہ تبدیلی طے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ انتخابات کے لیے پالیسی جلد تیار کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ریاستی صدر بننے کے بعد کمل ناتھ کا اور تشہیری کمیٹی کے سربراہ بننے کے بعد جیوترادتیہ سندھیا کا یہ پہلا مدھیہ پردیش دورہ تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔