ہاتھرس معاملہ: ملزموں کا سر قلم کرنے پر انعام دینے والا نظام ملک گرفتار

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ہاتھرس کے ملزموں کا سر قلم کرنے پر انعام دینے والا نظام ملک گرفتار

اترپردیش کی بلند شہر پولیس نے ہاتھرس ملزموں کا سر قلم کرنے پر ایک کروڑ روپیے کے انعام کا اعلان کرنے والے کانگریس کے رہنما نظام ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔ خرجہ علاقے کے پولیس سب انسپکٹر سریش کمار نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں جب کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی ہاتھرس کے لیے نکل رہے تھے۔ اسی دوران خرجہ کے کانگریس کے رہنما نظام ملک نے ہاتھرس کے درندوں کا سر قلم کرنے والوں کو ایک کروڑ روپیے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خرجہ پولیس حرکت میں آئی اور اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نظام ملک کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم رہنما کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔