کسان تحریک LIVE: ’اتنی سکیورٹی ہندوستان-پاکستان بارڈر پر بھی نہیں جتنی غازی پور بارڈر پے،

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آوازبیورو

04 Feb 2021, 4:20 PM

’اتنی سکیورٹی ہندوستان پاکستان بارڈر پر بھی نہیں جتنی غازی پور بارڈر پے،

غازی پور بارڈر پر حزب اختلاف کا ایک وفد کسان مظاہرین سے ملاقات کے لئے جا رہے تھے لیکن انہیں پولیس نے آگے نہیں جانے دیا۔ اس موقع پر اکالی دل سے رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور نے کہا ’’یہاں 3 کلومیٹر تک بندشیں نصب ہیں، ایسے حالات میں کسانوں کی کیا حالت ہو رہی ہوگی، ہمیں بھی روکا جا رہا ہے، 13 سطحی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ اتنی سکیورٹی تو ہندوستان پاکستان بارڈر پر بھی نہیں ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ میں بھی اس معاملہ کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

04 Feb 2021, 3:04 PM

کسان نوریت اس لیے دہلی گئے کیونکہ ان کے دل میں کسانوں کا درد تھا: پرینکا گاندھی

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران جان گنوانے والے کسان کے کنبہ سے رام پور پہنچ کر پرینکا گاندھی نے ملاقات کی ۔انھوں نے کہا کہ ’’ایک شہید کی فیملی اس کی شہادت کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ آپ کا بیٹا کسانوں کی حمایت کرنے کے لیے دہلی گیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ایسا حادثہ ہوا کہ وہ واپس نہیں آیا۔ کوئی سیاسی سازش کے لیے وہ وہاں نہیں گیا تھا، وہ اس لیے گیا کیونکہ اس کے دل میں کسانوں کے لیے دکھ تھا۔‘‘

04 Feb 2021, 1:23 PM

اب تک 165 کسان جان گنوا چکے، رحم کرو اور تینوں سیاہ قوانین واپس لو، سنجے سنگھ

راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا، ’’کسان گزشتہ 76 دنودں سے احتجاج کر رہے ہیں، ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، انہیں غدار، دہشت گرد، خالصتانی قرار دیا گیا۔ 11 مرتبہ بات چیت ہو چکی سب ناکام رہیں۔ اب تک قریب 165 کسان اپنی جان گنوا چکے۔ رحم کرو اور تینوں سیاہ قوانین کو واپس لیجیے۔‘‘


04 Feb 2021, 12:59 PM

یومِ جمہوریہ پر دہلی میں تشدد کے لئے کسان ذمہ دار نہیں، دیوگوڑا

وابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی دیوگوڑا نے راجیہ سبھا میں کہا، ’’ہم یوم جمہوریہ کے موقع پر کچھ شرارتی عناصر کی کرتوت کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس میں کسانوں کا ہاتھ نہیں تھا۔ ان کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ مرکزی حکومت کے جائے احتجاج پر دیوار کھڑی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ حکومت کو اس معاملہ کو پُر امن طریقہ سے حل کرنا چاہئے۔‘‘

04 Feb 2021, 11:29 AM

غازی پور بارڈر پر نصب کیلیں ہٹانے پر دہلی پولیس کی وضاحت

غازی پور بارڈر میں جائے احتجاج کے نزدیک دہلی پولیس کی جانب سے کیلیں نصب کئے جانے پر اٹھ رہے سوالات کے درمیان سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں ان کیلوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اس واقعہ پر دہلی پولیس نے وضاحت پیش کی ہے۔

دہلی پولیس کی طرف سے کہا گیا، ’’غازی پور بارڈر پر کیلیں ہٹانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان کیلوں کی صرف جگہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ غازی پور بارڈر پر تمام بند و بست غیر تبدیل رہے گا۔‘‘


04 Feb 2021, 11:26 AM

اپوزیشن لیڈران کا وفد غازی پور بارڈر سے واپس لوٹا

حزب اختلاف کے لیڈران کا وفد غازی پور بارڈر پر کسانوں سے ملاقات کئے بغیر ہی واپس لوٹ گیا ہے۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور نے اس موقع پر کہا، ’’ہم یہاں اس لئے آئے تھے تاکہ کسان تحریک پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ اب تمام جماعتیں اس کی تفصیلات پیش کریں گی جو کچھ یہاں ہو رہا ہے۔‘‘

04 Feb 2021, 11:26 AM

غازی پور بارڈر کے نزدیک لگائی گئی کیلیں ہٹائی گئیں


04 Feb 2021, 10:14 AM

غازی پور بارڈر پہنچے اپوزیشن لیڈران کو پولیس نے روکا

اپوزیشن لیڈان کا ایک وفد کسانوں سے ملاقات کے لئے غازی پور بارڈر میں احتجاج کے مقام کی جانب گامزن تھا لیکن پولیس نے انہیں بیچ میں ہی روک لیا۔

04 Feb 2021, 6:56 AM

پرینکا گاندھی آج دہلی میں ہلاک ہونے والے کسان کےگھر جائیں گی

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے کسان نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج رام پور جائیں گی۔

کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر للن کمار نے بتایا کہ پرینکا گاندھی صبح تقریباً 11:30 بجے رام پور کی تحصیل بلاس پور کے گاؤں ڈِبڈِبا پہنچیں گی جہاں وہ دہلی میں گذشتہ دنوں ہوئے تشدد میں مارے گئے نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی اور انھیں تعزیت پیش کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔