کورونا وائرس: مہلوکین کی تعداد 1360 پہنچی، متاثرین کی تعداد تقریباً 60 ہزار

28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

بیجنگ:چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔