اہم خبریں: ممبئی میں بی جے پی کی ’جَن آشیرواد یاترا‘ کے خلاف 17 ایف آئی آر درج

ممبئی: بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا / ٹوئٹر
ممبئی: بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

21 Aug 2021, 10:10 AM

ممبئی میں بی جے پی کی ’جَن آشیرواد یاترا‘ کے خلاف 17 ایف آئی آر درج

ممبئی پولیس نے بی جے پی کی ’جَن آشیرواد یاترا‘ کے خلاف کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر 17 مزید ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اب تک ’جَن آشیرواد یاترا‘ کے خلاف مجموعی طور پر 36 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

21 Aug 2021, 10:32 AM

اونم کے موقع پر پی ایم مودی نے دی مبارکباد

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ’’اونم کے خاص موقع پر مبارکباد۔ یہ تیوہار مثبت جوش، بھائی چارے اورنیک نیتی سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر میں ہر کسی کی اچھی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اونم کیرالہ کا ایک اہم تیوہار ہے۔ یہ تیوہار ہر سال ستمبر میں راجا مہابلی کے خیر مقدم میں منعقد کیا جاتا ہے اور 10 دنوں تک چلتا ہے۔

21 Aug 2021, 9:29 AM

برازیل: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33887 نئے معاملے درج

براسیلیا: برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں 33887 کا اضافہ ہونے کے بعد کل کیسز 20528099 ہو گئے ہیں۔ قومی وزارت صحت نے جمعہ کی دیر شام یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت کے مطابق اس دوران 870 لوگوں کی موت بھی ہوئی جس کے بعد کل اموات کی تعداد 573511 ہو گئی ہے۔ کورونا سے اب تک تقریباً دو کروڑ افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے ہوئے اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد برازیل کا مقام دوسرا ہے۔


21 Aug 2021, 7:59 AM

شاعر منور رانا کے خلاف لکھنؤ میں ایف آئی آر درج

مشہور و معروف شاعر منور رانا کے خلاف لکھنؤ واقع حضرت گنج کوتوالی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ دراصل منور رانا نے طالبان کا موازنہ رامائن کے مصنف والمیکی سے کی جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حضرت گنج کوتوالی کے انچارج شیام شکلا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ والمیکی سماج کے لیڈر پی ایل بھارتی کی تحریر پر منور رانا کے خلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنے اور دیگر کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔