مکیش امبانی کی بیٹی کی سگائی، نک جوناس اور پرینکا چوپڑا اٹلی پہنچے

اٹلی میں ہو رہی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی سگائی میں شامل ہونے کے لئے بالی وڈ کے کئی ستارے پہنچے ہیں جس میں پرینکا چوپڑا اپنے منگیتر نک جوناس کے ساتھ وہاں موجود رہیں ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ گھرانے کے مالک مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی سگائی ملک کے معروف تاجر اجے پیرامل کے بیٹے آنند پیرامل کے ساتھ اٹلی میں ہو رہی ہے ۔ اس سگائی میں بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات موجود ہیں ۔فلم اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے منگیتر امریکی سنگر نک جوناس کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے پہنچی ہیں۔ایشا اور آنند کی سگائی کی یہ تقریب 21 ستمبر کو شروع ہوئی تھی اور کل تک چلے گی اور یہ تقریب اٹلی کی’ لیک کومو ‘میں چل رہی ہے۔

اس دوران جہاں پرینکا ساڑی میں سب کی توجہ کا مرکز بنی نظر آئیں وہیں نک نے بھی روایتی ہندوستانی لباس زیب تن کیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں نک اور پرینکا کے ساتھ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے لباس منیش نے ہی ڈیزائن کئے ہیں۔پرینکا پہلے نک کو ممبئی میں امبانی کے گھر پر بھی لے کر گئی تھیں۔

ایشا اور آنند کی سگائی میں شامل ہونے کے لئے سونم کپور بھی پہنچیں گی۔ ساتھ ہی فلم اداکار انل کپور بھی وہاں اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئے ۔ ذرائع کے مطابق سونم پہلے میلان فلم فیسٹیول میں شامل ہوں گی اس کے بعد وہ سگائی کی تقریب میں شامل ہوں گی۔

خبروں کی مانے تو بتایا جا رہا ہے کہ امبانی کی جو مہمانوں کی لسٹ ہے اس میں اداکارہ جانہوی کپور اور ڈاریکٹر کرن جوہر کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے سگائی کی ایک تقریب ممبئی میں بھی ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Sep 2018, 12:32 PM
/* */