ایم پی: دھمکی دینے کے الزام میں بی جے پی رُکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

پولس کا کہنا ہے کہ کمل پٹیل کے بیٹے سودیپ پٹیل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سودیپ پٹیل ضلع ہردا میں کِھرکیا ضلع پنچایت کے نائب صدر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہردا: مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں کانگریس کے ایک رہنما کو دھمکی دینے اور نازیبا سلوک کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کمل پٹیل کے بیٹے اور پارٹی کے رہنما سودیپ پٹیل کو آج پولس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم سودیپ پٹیل کی گرفتار ی پر پولیس انتظامیہ نے 25 ہزار روپیے کا انعام رکھا تھا۔ الزام ہے کہ سودیپ پٹیل نے 28 اپریل کو کانگریس کے ایک مقامی رہنما اور وکیل سکھ رام بامنے کو موبائل پر دھمکی دینے کے ساتھ ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کرکے گالیاں دی تھیں۔

پولس افسر بھاگوت سنگھ وِردے نے بتایا کہ سودیپ پٹیل کو پولس نے آج گرفتار کر لیا۔ اب ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سودیپ پٹیل ضلع ہردا میں کِھرکیا ضلع پنچایت کے نائب صدر ہیں۔ وہیں ان کی بیوی کومل پٹیل ہردا ضلع پنچایت کی صدر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Jun 2019, 5:10 PM
/* */