بھارت جوڑو یاترا LIVE: یہ قدم در قدم جڑتے ہندوستان کی تصویر ہے... کانگریس

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

13 Sep 2022, 8:45 PM

یہ قدم در قدم جڑتے ہندوستان کی تصویر ہے... کانگریس

راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا ساتواں دن آج اختتام پذیر ہو گیا۔ اس درمیان بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں کے جوش کو دیکھ کر کانگریس لیڈران بھی بہت خوش ہیں۔ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں اس خوشی کا اظہار بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’لوگوں کا جوش دیکھیے، ان کے چہروں پر بکھری مسکان دیکھیے، یہ تبدیلی نئے ہندوستان کی تقدیر ہے، یہ قدم در قدم جڑتے ہندوستان کی تصویر ہے۔‘‘

13 Sep 2022, 3:01 PM

لوگ مہنگائی سے بہت زیادہ پریشان، وزیر اعظم درد کو نظر انداز کر رہے ہیں، راہل گاندھی

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گانددھی نے ٹوئٹ کیا ’’مہنگائی! بھارت جوڑو یاترا کے دوران میں جہاں بھی جا رہا ہوں لوگ اس مسئلہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ وزیر اعظم عوام کی تکلیف کو دانستہ طور پر نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی ہر دکھ کی پکار کو ہنکار بنائیں گے، بھارت جوڑتے جائیں گے۔‘‘

13 Sep 2022, 12:03 PM

ترواننت پورم کے اٹینگل تک پہنچی یاترا، لوگوں میں جوش و خروش بدستور برقرار


13 Sep 2022, 8:12 AM

بھارت جوڑو یاترا کی براہ راست اسٹریمنگ

13 Sep 2022, 8:12 AM

ساتویں دن میں داخل ہوئی ملک کو متحد کرنے کی مہم، ہر دن کے ساتھ جوش میں اضافہ

انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے نام سے چلائی جا رہی کی ملک کو متحد کرنے کی مہم آج ساوتیں روز میں داخل ہو گئی۔ یاترا تمل ناڈو کے کنیا کماری شروع ہو کر اب ریاست کیرالہ میں نکالی جا رہی ہے۔ آج یہ یاترا ترواننت پورم کے کنیا پورم سے شروع ہوئی جوکہ ٹھہراؤ تک اٹینگل کے مقام تک پہنچ جائے گی۔


13 Sep 2022, 8:19 AM

بھارت جوڑو یاترا کا آج کا پروگرام

بھارت جوڑو یاترا صبح 7 بجے کنیاپورم، ترواننت پورم کی الومودو مارکٹ سے شروع ہوگی اور صبح 11 بجے تک ماموم، اٹینگل، ترواننت پورم کے ایس ایس پوجا کنونش سنٹر تک پہنچے گی۔ اس کے بعد کچھ گھنٹے کا وقفہ ہوگا اور یاترا شام 5 بجے پھر سے شروع ہوگی۔ یاترا شام 7 بجے تک کلم بالم کے مقام پر پہنچ کر ٹھہر جائے گی اور یہاں تمام یاتری قیام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔