آئی پی ایل سٹہ بازی معاملہ میں ارباز خان کو سمن

سلمان خان کے بھائی اور بالی وڈ اداکار ارباز خان کو ممبئی پولس نے سٹہ بازی کے ایک معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لئے سمن کیا ہے جس کےبعد سٹہ بازی کے اس معاملہ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

بالی وڈ اداکار اربازخان
بالی وڈ اداکار اربازخان
user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل سے جڑے سٹہ بازی کے ایک معاملہ میں سلمان خان کے بھائی اور بالی وڈ کے اداکار ارباز خان کا نام سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی سٹہ باز سونو جالان نے پولس پوچھ تاچھ کے دوران ارباز خان کا نام لیا ہے جس کے بعد ممبئی کی کرائم برانچ نے ارباز خان کو سمن بھیجا ہے۔ ممبئی کے اینٹی کرپشن سیل نے ارباز سے پولس اسٹیشن میں آکر اپنا بیان درج کرانے کے لئے کہا ہے۔

سونو جالان(دائیں) کے ساتھ ارباز خان کی ایک فائل تصویر 
سونو جالان(دائیں) کے ساتھ ارباز خان کی ایک فائل تصویر 
سوشل میڈٰیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اینٹی کرپشن سیل نے آئی پی ایل میچ کے دوران سٹہ بازی کے معاملہ میں تین سٹہ بازوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ تاچھ کے دوران سٹہ باز سونو جالان کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سونو جالان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سونو جالان نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات الگ الگ ناموں سے سٹہ بازی میں پیسہ لگاتی ہیں۔ اس میں ارباز خان کا نام بھی سامنے آیا۔ نام سامنے آنے کے بعد پولس نے پوچھ تاچھ کے لئے ارباز کو سمن بھیجا ہے۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر ارباز خان کی کئی تصاویر سونو جالان کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈای 
سوشل میڈای 

ذرائع کے مطابق سونو جالان نے بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات کا پیسہ آئی پی ایل میں الگ الگ ناموں سے لگایا تھا اور کافی منافع بھی کمایا تھا۔ بالی ووڈ کی کچھ شخصیات کو سونو بلیک میل کر ان کا پردہ فاش کرنے کی دھمکی بھی دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ارباز نے بھی سونو کے ذریعہ سٹہ بازی میں پیسہ لگایا تھا اور کروڑو روپے ہار گئے تھے اب سونو ان پیسوں کی وصولی کے لئے ارباز کو مستقل بلیک میل کر رہا تھا۔

پولس کے مطابق سٹہ باز سونو جالان داؤد گروہ کا قریبی ہے اور وہ پاکستان و سعودی عرب میں رہ کر کرکٹ میں سٹہ بازی کرتا ہے۔ پولس نے اسے کلیان کورٹ سےا س وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اسی کیس کے سلسلے میں ایک ملزم سے ملنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سونو نے ملاڈ میں دو کرکٹ میچ فکس کئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سونو جالان کا سٹہ بازی سے سالانہ ٹرن اوور سو کروڑ کا ہے اور اس کے سٹے بازی کا جال کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Jun 2018, 5:05 AM