’جو تمہارے والد کے ساتھ ہوا وہی تمہارے ساتھ ہوگا‘، ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی

ذیشان صدیقی کو ای میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے بعد ممبئی کی باندرہ پولیس ذیشان صدیقی کے گھر پہنچی اور تفتیش شروع کردی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

این سی پی اجیت پوار دھڑے کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی  ذیشان بابا صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی ذیشان کو ای میل کے ذریعہ دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز میل میں لکھا گیا کہ جو کچھ بابا صدیقی کے ساتھ ہوا وہی تمہارے ساتھ ہوگا ۔ اس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی۔

ممبئی کی باندرہ پولیس نے ذیشان صدیقی کے گھر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ ذیشان صدیقی کے والد اور سابق وزیر بابا صدیقی کو گزشتہ سال قتل کیا گیا تھا جس میں ملزم  لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد سے بابا صدیقی خاندان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


ساتھ ہی اس معاملے کو لے کر پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق سابق ایم ایل اے ذیشان بابا صدیقی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں باندرہ پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

واضح رہے  کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بابا صدیقی کے قتل کے بعد بھی ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ بعد میں ممبئی پولیس نے ملزم کو نوئیڈا سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ذیشان صدیقی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ یہ دھمکی کسی نامعلوم شخص کی طرف سے دفتر کے لینڈ لائن نمبر پر کال کرکے موصول ہوئی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔