مہاراشٹر انتخابی تشہیر کے دوران شیوسینا رکن پارلیمنٹ پر چاقو سے حملہ، حملہ آور فرار

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں تشہیر کے دوران عثمان آباد سے رکن پارلیمنٹ اوم راجے نمبالکر پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ وہ شیو سینا کے امیدوار کیلاش پاٹل کے لیے پڈولی گاؤں میں انتخابی تشہیر کر رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے تشہیر اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس درمیان خبر آئی ہے کہ تشہیر کے دوران عثمان آباد سے شیوسینا رکن پارلیمنٹ اوم راج نمبالکر پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نمبالکر علاقے کے پڈولی گاؤں میں شیوسینا امیدوار کے لیے تشہیر کرنے گئے تھے۔ اسی درمیان ایک نوجوان نے ان کے پاس آ کر ہاتھ ملایا اور دوسرے ہاتھ میں چھپائے چاقو سے اچانک حملہ کر دیا۔


حملہ آور نوجوان نے رکن پارلیمنٹ اوم راج کے ہاتھوں اور پیٹ پر حملہ کیا۔ حملہ کرنے کے بعد نوجوان فرار ہو گیا۔ زخمی رکن پارلیمنٹ کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔ موقع پر پولس پہنچی ہے اور ملزم نوجوان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔