یوگی کی 'الوہی طاقتیں' بے اثر، ترقی تباہی میں تبدیل: اکھلیش

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یوگی کی الوہی طاقتیں بے اثر نظر آتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقی تباہی اور اقتدار کی چستی سستی میں تبدیل ہو گئی ہے

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یوگی کی الوہی طاقتیں بے اثر نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی تباہی اور اقتدار کی چستی سستی میں تبدیل ہو گئی ہے۔

اکھلیش یادو نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت مفاد عامہ کا کوئی کام کرنےکے بجائے بڑے بیان کاور سخت قانون کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا کام کرتی آئی ہے۔ ان سے نہ تو کورونا بحران سنبھل رہا ہے اور نہ ہی نظم ونسق میں بہتری آرہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی خوف میں لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔


انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد ادھم مچا رہے ہیں۔ اناؤ کے کیسر کھیڑا گاؤں میں ایک این آر آئی کے بیٹے کا اغوا کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ فیروز آباد میں ایک شخص کو گولی ماردی گئی تو بدایوں میں ایک مقامی فرد کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔

اکھلیش نے کہا کہ بلندشہر میں پولیس کے ناکارے پن سے ایک عصمت دری متاثرہ نے خود کشی کر لی تو دوسری متاثرہ نے زہر کھا کر جان دے دیا۔ بی جے پی اقتدار میں متاثرین کے لئے جان دینے کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ روز رونما ہونے والے واقعات پر حکومت و انتظامیہ کا دھیان شائد نہیں جاتا ہے۔ ویسے بھی بی جے پی کی حکومت میں غریب، کسان اور نوجوان کی بات نہیں سنی جاتی ہے۔ وہاں تو صرف بڑے بڑے سرمایہ داروں کی رسائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */