شرمناک ویڈیو سامنے آنے کے بعد جاگی یوگی حکومت، وارڈ بوائے کو ہٹایا

اتر پردیش کے دیوریا میں رشوت نہیں دینے پر معصوم بچے کو اسٹریچر کھینچنا پڑا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوگی حکومت نے کارروائی کی ہے۔ اسپتال کے وارڈ بوائے کو ہٹا دیا گیا ہے۔

تصویر آئی این ایس
تصویر آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش واقع دیوریا ضلع سے ایک شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دراصل ایک وائرل ویڈیو میں چھ سال کے معصوم کو اپنی ماں کے ساتھ بیمار دادا جی کو اسٹریچر پر لٹائے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ تک دھکا دے کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی وارڈ بوائے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ملازمین نے مبینہ طور پر اسٹریچر پر لیٹے مریض کو وارڈ تک لے جانے کے عوض 30 روپے مانگے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ امت کشور نے پیر کے روز اسپتال کا دورہ کیا اور مریض چھیندی یادو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے صدر ایس ڈی ایم و اسپتال کے اسسٹنٹ چیف میڈیکل افسر کے تحت ایک مشترکہ جانچ پینل تشکیل دی اور انھیں جلد سے جلد اس واقعہ پر رپورٹ سونپنے کو کہا۔


افسران نے کہا کہ گورا گاؤں کے چھیندی یادو کو دو دن پہلے چوٹ لگنے کے سبب اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دوران چھیندی کے ساتھ ان کی بیٹی بندو اور چھ سال کا پوتا تھا۔ بندو نے میڈیا کو بتایا کہ وارڈ بوائے ہر بار ان کے والد کی مرہم پٹی کرنے کے لیے اسٹریچر پر لے جانے کے عوض 30 روپے مانگے تھے اور جب اس نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو وارڈ بوائے نے بھی اسٹریچر کھینچنے سے منع کر دیا۔ اس لیے بندو کو اپنے بیٹے شیوم کی مدد سے اسٹریچر کو کھینچنا پڑا۔ بندو کو اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ جس وقت وہ اسٹریچر کھینچ رہی تھی تو کوئی اس کا ویڈیو بنا رہا تھا جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا گیا۔

بہر حال، اس سلسلے میں کشور کا کہنا ہے کہ "وارڈ بوائے کا قصور پائے جانے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسے چیف میڈیکل افسر کے ذریعہ ہٹایا گیا ہے اور اس معاملے پر جانچ جاری ہے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jul 2020, 2:58 PM