مصنفہ گیتا مہتا کا ’پدم شری‘ ایوارڈ لینے سے انکار، چناؤ سے عین قبل اعزاز دینے پر اٹھائے سوال

اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنایک کی بہن اور مصنفہ گیتا مہتا نے پدم شری ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ایوارڈ دینے کی ٹائمنگ پر سوال اٹھائے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اوڈیشہ کی وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کی بہن اور معروف مصنفہ گیتا مہتا نے پدم شری اعزاز لینے سے انکار کر دیا ہے۔ 25 جنوری کو یوم جمہوریہ سے قبل شام میں ہی ان کو اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گیتا مہتا نے ٹوئٹ کر کے اس ایوارڈ کو نہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چناؤ سے عین قبل اگر انہوں نے یہ ایوارڈ قبول کیا تو اس کا عوام میں غلط پیغام جائے گا۔

مصنفہ گیتا مہتا نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، ’’خواہ اس بات سے میری عزت افزائی ہوئی ہے کہ حکومت نے مجھے پدم شری دینے کے لائق سمجھا لیکن میں اس اعزاز کو قبول نہیں کر سکتی۔ ملک میں لوک سبھا کے انتخابات نزدیک ہیں اور اوارڈ کی ٹائمنگ سے سوام میں غلط پیغام جائے گا جو میرے اور حکومت دونوں کے لئے شرمندگی کی بات ہوگی۔‘‘

ایک طرف جہاں گیتا مہتا نے ایوارڈ قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں ان کے بھائی اور اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے پدم شری حاصل کرنے والے ریاست کی تمام ہستیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ گیتا مہتا کو ادب اور تعلیم کے شعبہ میں خدمات کے لئے اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصنفہ گیتا مہتا کرما کولا، راز، اے ریور سوترا، سنیکس اینڈ لیڈرس: گلمپیس آف ماڈرن انڈیا اور ایٹرنل گنیش، فرام برتھ ٹو ری برتھ جیسی مقبول کتابوں کی تصنیف کر چکی ہیں اور وہ ادب کی دنیا کا ایک معروف نام ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔