دہلی: ’می ٹو‘ مہم کی حمایت میں خاتون صحافیوں کا مظاہرہ

خواتین صحافیوں نے مرکزی وزیر ایم جے اکبر کو کابینہ سے ہٹائے جانے کی بھی مانگ کی جن پر کئی خواتین صحافیوں نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جنسی استحصال کے خلاف 'می ٹو' مہم کو آج اس وقت اور طاقت مل گئی جب ملک کی معروف خواتین صحافیوں نے اس برائی کا شکار بنی اپنی خاتون ساتھیوں کی حمایت میں دھرنا دیا اور کام کی جگہ پر خواتین کے وقار کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستانی خاتون پریس کور کی رکن صحافیوں نے کام کی جگہوں پر جنسی استحصال انسداد قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور جنسی زیادتی کے الزامات پر فوراً کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خواتین صحافیوں نے مرکزی وزیر ایم جے اکبر کو کابینہ سے ہٹائے جانے کی بھی مانگ کی جن پر کئی خواتین صحافیوں نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ الزام اس وقت لگایا گیا جب اکبر مختلف اخبارات میں ایڈیٹر کے عہدے پر فائز تھے۔

پارلیمنٹ اسٹریٹ پر منعقد اس مظاہرے میں خواتین صحافیوں نے ہاتھوں میں پوسٹر، پلےكارڈ اور بینر لیے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ دفاتر میں جنسی استحصال نہیں چلے گا اور جواب دہی اعلیٰ سطح سے طے ہو۔ انہوں نے ایم جے اکبر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ان صحافیوں نے متاثرین کو انصاف دلانے کی مانگ پر ایک مشترکہ تجویز بھی منظور کی۔

دہلی: ’می ٹو‘ مہم کی حمایت میں خاتون صحافیوں کا مظاہرہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Oct 2018, 12:09 PM
/* */