بی جے پی رہنما کی شکایت کرنے والی خاتون کی حفاظت غیر یقینی: پرینکا گاندھی

ایک دیگر ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا، ’’اتر پردیش میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جس دن بی جے پی حکومت خواتین کو یہ بھروسہ دلانے میں کامیاب رہی ہو کہ آپ یہاں محفوظ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سابق مرکزی وزیر مملکت سوامی چنمیانند کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی عورت بی جے پی رہنما کے خلاف شکایت کرتی ہے تو اس کو انصاف ملنا تو دور کی بات، اس کی خود کی بھی حفاظت کی گارنٹی نہیں رہتی۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’اتر پردیش میں اناؤ معاملہ جیسا ہی دوہراؤ لگ رہا ہے۔ اگر کوئی خاتون بی جے پی رہنما کی شکایت کرتی ہے تو اس کو انصاف ملنا تو دور کی بات، اس کی خود بھی محفوظ نہیں رہتی۔‘‘


پرینکا نے مزید لکھا، ’’گزشتہ سال بی جے پی حکومت نے عصمت دری کے ملزم کو بری کر دیا۔ یہ صاف ہے کہ حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست کی لڑکیاں سب دیکھ رہی ہیں۔ آواز اٹھانے والی لڑکی لاپتہ کر دی جاری ہے۔ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔ آخر یہ کب تک چلے گا؟‘‘

ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، ’’اتر پردیش میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جس دن بی جے پی حکومت خواتین کو یہ بھروسہ دلانے میں کامیاب رہی ہو کہ آپ یہاں محفوظ ہیں اور اگر آپ کے ساتھ کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو آپ کو انصاف ملے گا۔‘‘


واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر مملکت سوامی چنمیا نند اور اس کے کالج میں ایل ایل ایم کی ایک طالبہ کو اغوا کرنے اور دھمکی دینے کا مقدمہ ڈی جی پی کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ طالبہ کے والد کی طرف سے شاہجہانپور کی چوک کوتوالی میں درج کرایا گیا ہے۔ پولس کی کئی ٹیمیں طالبہ کو تلاش کر رہی ہیں۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ایس چنپا نے بتایا کہ طالبہ کے خاندان کو سرکاری سیکورٹی مہیا کرائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Aug 2019, 7:10 PM
/* */