موت کے لئے کورونا کم ہے کیا؟ منتخب پردھان نے پچھلی ہار کا لیا بدلہ، فائرنگ میں ایک کی موت

اعظم گڑھ پنچایت انتخابات میں اس وقت ایک عجیب و غریب منظر دیکھنے میں آیا جب نو منتخب پردھان نے سابق پردھان کے حامی لوگوں پر فائرنگ کر کے ایک کو ہلاک کر دیا ۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

چاروں طرف سے کورونا وبا سےلوگوں کے مرنے کی خبروں سےلوگ پریشان ہیں لیکن اس کےبا وجود لوگوں کا اپنانشہ کم نہیں ہو رہا ہے۔تمام تنقید کے باوجود اتر پردیش میں پنچایت انتخابات ہوئے اور نتیجے بھی آ گئے۔ نتائج کے بعد اعظم گڑھ سے جوخبر سامنےآئی ہے اس کو اپنی طاقت کے نشہ میں اندھےہونے کےعلاوہ کچھ نہیں کہاجا سکتا۔

نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق لاک ڈاؤن کےبیچ خبر آئی ہے کہ اسحاق پور گاؤ ں میں پچھلی ہار کا بدلہ لینے کےلئے گاؤں کے نو منتخب پردھان نے گاؤں کے سابق پردھان کےحامی لوگوں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اس فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دو لوگوں کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لئے بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقع کے بعد دونوں فریق آ منےسامنےآ گئے اور معاملہ سماج کےدو طبقوں کابن گیا جس کے بعد سے علاقہ میں تناؤ ہے۔


نیوز 18 پر شائع خبر کےمطابق فیض نامی شخص اسحاق پور گاؤں کا پردھان تھا اور سال 2010 کے پنچایت انتخابات میں گاؤں کےہی رام اودھ راج بھر نے فیض کو ہرا دیاتھاجس کے بعد سےدونوں میں رنجش چل رہی تھی۔حال ہی میں اختتام پزیر ہوئےپنچایت انتخابات میں فیض نےاپنا امیدوار کھڑا کیا جس نے رام اودھ کو ہرا دیا۔ اب الزام ہے کہ چناؤ جیتنے کے بعد سے فیض کے حامی مستقل رام اودھ کو دھمکی دےرہے تھے۔ شائع خبر کےمطابق فیض گروپ کے درجن بھر لوگوں نے رام اودھ کے حامی کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔

واضح رہے اس فائرنگ میں پونم راج بھر کی موت ہو گئی جبکہ پریتی راج بھر اور رنجیت راج بھر زخمی ہو گئےجو زیر علاج ہیں۔اب علاقہ میں زبردست تناؤ ہےاوربڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 May 2021, 8:11 AM