یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور این آر سی کو بنگال میں نافذ نہیں کرنے دوں گی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی)، شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں دوں گی

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی فائل فوٹو/&nbsp; تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی فائل فوٹو/ تصویر ٹوئٹر@AITCofficial

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور یکساں سول کوڈ کو ریاست میں لاگو نہیں ہونے دیں گی۔ عید الفطر کے موقع پر یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ انتخابات کے دوران 'فساد' پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سازش کا شکار نہ ہوں۔

'ریڈ روڈ' پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، ’’ہم شہریت ترمیم قانون، قومی شہریت رجسٹر اور یکساں سول کوڈ کو قبول نہیں کریں گے۔ اگر ہم متحد رہے تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑ رہی ہے۔‘‘


ترنمول کے سربراہ نے کہا، ’’ہم اپوزیشن اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کے بارے میں بعد میں کوئی فیصلہ لیں گے لیکن بنگال میں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک ووٹ بھی کسی دوسری پارٹی کو نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرنے پر تنقید کی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی بھی ممتا بنرجی کے ساتھ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔