لکھنؤ: بیٹے کے قتل کے بیان سے پلٹی میرا یادو، ابھیجیت قتل کا معاملہ مزید الجھا

یوپی قانون ساز اسمبلی چیئرمین رمیش یادو کے چھوٹے بیٹے ابھیجیت یادو کے قتل کا معمہ حل ہوتا نظر آرہا ہے۔ پولس کے مطابق ابھیجیت کی ماں نے ہی بیٹے کا قتل کیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

22 Oct 2018, 2:09 PM
لکھنؤ: بیٹے کے قتل کے بیان سے پلٹی میرا یادو، ابھیجیت قتل کا معاملہ مزید الجھا

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں قانون ساز اسمبلی کے بیٹے کے قتل کے جس معمہ کو پولس نے حل کرنے کا دعوی کیا تھا اس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ابھیجیت کے قتل کا اعتراف کرنے والی اس کی ماں میرا یادو نے عدالت میں پیشی کے دوران قتل کی بات سے انکار کر دیا ہے۔

پیر کی صبح میرا یادو نے پولس کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے لیکن جب عدالت میں پیشی ہوئی تو اس نے انکار کر دیا۔

میرا یادو نے عدالت میں کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کو نہیں مارا ہے بکہ اس نے خود ہی پھانسی لگا کر اپنی جان دی ہے۔ میرا یادو کے اس طرح پلٹ جانے کے بعد پولس کے لئے معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔

22 Oct 2018, 10:36 AM
لکھنؤ: ماں نے بیٹے کا گلا گھونٹا، قتل کے بعد دوپٹا جلایا

لکھنؤ: اتر پردیش کے ایم ایل سی (قانون ساز اسمبلی) چیئرمین رمیش یادو کے بیٹے ابھیجیت یادو کا اتوار کے روز ایم ایل سی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس کا قتل گلا گھونٹ کر کیا گیا ہے لیکن خاندان کے افراد اسے قدرتی موت بتاکر آخری رسومات ادا کرنے جا رہے تھے۔

ہائی پروفائل معاملہ ہونے کی وجہ سے پولس نے سرگرمی سے کام کیا اور شبہ ہونے پر ایم ایل سی کی بیوی اور ابھیجیت کی ماں میرا یادو کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق میرا یادو نے قبول کر لیا ہے کہ اسی نے اپنے بیٹے کو قتل کیا ہے۔

ابھیجیت کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ نشہ کی حالت میں تھا، اس کے ساتھ بد سلوکی کر رہا تھا۔ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھیجیت نے انہیں مارنے کی بھی کوشش کی۔

میرا یادو کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی جان بچانے کے لئے مزاحمت کی اور بعد میں دپٹے سے اس کا گلا دبا دیا۔ میرا یادو نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھیجیت کی موت ہو جانے کے بعد اس نے دپٹے کو جلا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک یادو کی شکایت کے بعد پولس نے میرا یادو کو حراست میں لے لیا۔ پولس نے تقریباً 9 گھنٹہ میرا یادو سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد اس نے اقبال جرم کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔