’کووی شیلڈ کے لیے 84 دنوں کا انتظار کیوں؟‘ مودی حکومت سے کیرالہ ہائی کورٹ کا سوال

کیرالہ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد دوسری خوراک لینے کے لیے 84 دنوں کا فرق کیوں ہے۔

کیرالہ ہائی کورٹ
کیرالہ ہائی کورٹ
user

قومی آوازبیورو

کیرالہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز مرکز کی مودی حکومت سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد آخر دوسری خوراک لینے کے لیے 84 دنوں کا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا ہے کہ اگر ٹیکے خود کسی فریق یا پارٹیوں کے ذریعہ درآمد یا حاصل کر لیے جائیں تو کیا وقت کے فرق کو کم کرنا ممکن ہے۔

عدالت نے یہ تبصرہ کائٹیکس گروپ کی کمپنیوں کے ذریعہ داخل ایک عرضی پر سماعت کے دوران کی، جس میں کہا گیا تھا کہ شروع میں کووی شیلڈ کی دوسری خوراک لینے کی مدت کار 45 دن تھی۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا وقت کا فرق اس لیے بڑھایا گیا تھا کیونکہ اس کے بہتر اثرات دیکھے گئے تھے، یا پھر یہ وقت پر ٹیکوں کی سورسنگ میں مسائل کے سبب بڑھایا گیا تھا۔ عدالت نے مرکز سے ان ایشوز پر اپنا حلف نامہ دینے کو کہا ہے اور معاملے کو جمعرات کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔