ویڈیو: 'ٹائم میگزین' میں نام آنے کے باوجود آخر کیوں غمزدہ ہیں 'شاہین باغ کی دادی'؟

'قومی آواز' کی ٹیم نے بلقیس دادی کے گھر پہنچ کر ان کے ہمت و حوصلے کی تعریف کی اور ٹائم میگزین میں نام آنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بلقیس دادی نے کئی اہم باتیں قومی آواز کے سامنے رکھیں۔

user

قومی آوازبیورو

'شاہین باغ کی دادی' یعنی بلقیس دادی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ پہلی بار تو تب سرخیوں میں رہیں جب شاہین باغ کے سی اے اے مخالف مظاہرہ میں وہ پوری ہمت کے ساتھ سرد راتوں میں بھی آسمان کے نیچے بیٹھی رہیں اور مودی حکومت کے سامنے اپنے بچوں کے مستقبل کا حوالہ دیتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرعزم نظر آئیں اور اب وہ سرخیوں میں ہیں 'ٹائم میگزین' کی اس فہرست میں شامل ہونے کے سبب جو دنیا کی 100 بااثر شخصیتوں پر مشتمل ہے۔ اس اعزاز کو حاصل کرنے کے بعد وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں چھائی ہوئی ہیں۔

'قومی آواز' کی ایک ٹیم نے دادی کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کا رد عمل بھی جاننے کی کوشش کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انھوں نے ٹائم میگزین میں اپنا نام شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ دُکھی اور غمزدہ ہونے کی بات بھی کہی۔ آخر دادی بلقیس کیوں دُکھی ہیں یہ جاننے کے لیے دیکھیے ویڈیو جس میں انھوں نے کئی اہم باتیں سامنے رکھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Sep 2020, 10:11 PM