’کون ہیں شاہ رخ خان؟‘ فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں پوچھنے پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا رد عمل

جب صحافیوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں تو ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو ’آسامی‘ کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے، ہندی فلموں کے بارے میں نہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گوہاٹی: گوہاٹی میں ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کے سوالوں پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ’’کون ہیں شاہ رخ خان؟ میں ان کے بارے میں یا فلم 'پٹھان' کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔‘‘ میڈیا اہلکاروں نے بجرنگ دل کارکنوں کے پرتشدد احتجاج پر سوال اٹھایا تھا۔ خیال رہے کہ جمعہ کو بجرنگ دل کے کارکنوں نے شہر کے نرینگی میں ایک تھیٹر میں گھس کر فلم 'پٹھان' کے پوسٹر پھاڑ دیے تھے اور انہیں نذر آتش کر دیا تھا۔ اس تھیٹر میں 'پٹھان' کی اسکریننگ کی جانی ہے۔

سرما نے کہا ’’خان نے مجھے فون نہیں کیا۔ حالانکہ بالی ووڈ کے بہت سے لوگ مسئلہ کے سلسلے میں ایسا کرتے ہیں لیکن اگر وہ فون کرتے ہیں تو میں اس معاملہ کو دیکھوں گا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’اگر امن و امان کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور مقدمہ درج کیا گیا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔‘‘


یاد رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' میں دیپیکا پادوکون زعفرانی بکنی میں نظر آئی ہیں۔ اس پر شاہ رخ اور ان کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وشو ہندو پریشد سمیت دیگر تنظیموں کے کئی لیڈران نے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جب نامہ نگاروں نے انہیں بتایا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں، تو سرما نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو ہندی فلموں کے بارے میں نہیں بلکہ آسامی زبان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی نپون گوسوامی کی ہدایت کاری میں بننے والی آسامی فلم 'ڈاکٹر بیزبروا-پارٹ 2' جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ لوگوں کو اسے دیکھنا چاہیے۔‘‘ خیال رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پٹھان' 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔