کیا ترنمول کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں جلد نصرت جین ہو جائیں گی؟

خوبصورت بنگالی اداکارہ نصرت جہاں اپنی انتخابی کامیابی، تصاویر اور ڈانس کے لئے خبروں میں ہیں اور ایسی بھی افواہیں ہیں کہ وہ جون میں نکھل جین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر بشیرہاٹ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے والی بنگال کی خوبصورت اداکارہ نصرت جہاں نے دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا وہیں دو دن پہلے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے آستانے پر حاضری بھی دی، جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر چڑھائی اور اپنے لئے دعا مانگی۔ 28 سالہ نصرت جہاں نے حال ہی میں اختمام پزیر ہوئے لوک سبھا انتخابات میں اپنے حریف سینتن باسو کو ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔


جیت کے بعد وہ جب دہلی آئیں اور اپنی نو منتخب ساتھی میمی چیٹرجی کے ساتھ مغربی لباس میں پارلیمنٹ پاؤس پہنچی تو بہت سے لوگوں نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جملہ کشی کی۔ اب جب انہوں نےخواجہ غریب نواز کے اپنے دورے کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو بھی اس پر کافی رد عمل سامنے آئے۔ اگر افواہوں اور خبروں پر یقین کیا جائے تو نصرت جہاں اگلے ماہ جون میں کولکاتا کے تاجر نکھل جین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔


واضح رہے نصرت جہاں نے ترنمول کانگریس سے 22 اپریل کو بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے اور ان کے انتخابی میدان میں اترنے کے بعد ترنمول کانگریس کو کافی فائدہ ہوا تھا۔ نصرت کو بشیرہاٹ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد ادریس کی جگہ ٹکٹ ملا تھا۔ اس سال ہوئے عام انتخابات میں ترنمول کانگریس نے سب زیادہ خواتین کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔