’کارخانہ مزدوروں کے ساتھ ہونے والے حادثات روکنے کے لیے کیا اقدام اٹھائے؟‘ حقوق انسانی کمیشن کا حکومت سے سوال

قومی حقوق انسانی کمیشن نے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ ملازمت دینے والے (مالکوں) اور ملازمین کے درمیان معاہدہ کر کے انسانی حقوق سے متعلق جوکھم کو کم کیا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>قومی حقوق انسانی کمیشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

قومی حقوق انسانی کمیشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کارخانوں میں کام کے دوران ہونے والے حادثات سے مزدوروں کی اموات سے متعلق خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس تعلق سے قومی حقوق انسانی کمیشن فکرمند نظر آ رہا ہے۔ اس نے رجسٹرڈ کارخانوں میں حادثات میں مزدوروں کی بڑھتی شرح اموات اور حقوق انسانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے جواب مانگا ہے۔ کمیشن نے سبھی کو نوٹس بھیجا ہے اور تفصیلات طلب کی ہے۔ حقوق انسانی کمیشن کا ماننا ہے کہ کارخانوں سمیت مختلف کمرشیل مقامات پر مزدوروں کے انسانی حقوق سے متعلق سنگین فکر پیدا ہو رہی ہے۔

جاری کردہ نوٹس میں حقوق انسانی کمیشن نے کہا ہے کہ قانون کے تحت ملازمت دینے والے (مالکوں) اور ملازمین کے درمیان معاہدہ کر کے انسانی حقوق سے متعلق جوکھم کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کمیشن نے نوٹس میں کارخانوں میں حادثات کے اسباب اور مزدوروں کی اموات کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ کمیشن نے نوٹس میں یہ بھی کہا ہے کہ رپورٹ میں 2017 سے 2022 تک کی مدت کے لیے معاملوں سمیت قصوروار فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کرنے والے چیف انسپکٹر کی سالانہ جانکاری شامل ہونی چاہیے۔ اسی کے ساتھ ان ترکیبوں کی بھی جانکاری رپورٹ میں ہونی چاہیے جو ریاستی و مرکزی حکومت نے مزدوروں کو حادثات سے بچانے کے لیے کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔