مغربی بنگال میں گائے چوری کے شبہ میں 2 لوگوں کی موب لنچنگ

پرکاش داس اور بابلا مترا پک اَپ وین میں مویشی لے کر جا رہے تھے۔ پھلیشوری کے پاس کچھ لوگوں نے انھیں روکا اور پوچھ تاچھ کرنے لگے۔ دونوں پر گائے چوری کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی شروع کر دی۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں موب لنچنگ کا دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ گائے چوری کے شک میں دو لوگوں کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ معاملہ جمعرات کا ہے جب کوتوالی تھانہ کے تحت پٹی ماری کے پاس پھلیشوری علاقہ میں لوگوں کی بھیڑ نے دو افراد پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ پولس کے مطابق مہلوکین کی شناخت پرکاش داس اور بابلہ مترا کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں ہی ماتھا بھانگا علاقہ کے رہنے والے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ پرکاش داس اور بابلہ مترا پِک اَپ وین میں مویشی لے کر جا رہے تھے۔ اسی دوران پھلیشوری کے پاس انھیں روک کر کچھ لوگ پوچھ تاچھ کرنے لگے۔ دونوں پر گائے چوری کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی شروع کر دی۔ اس دوران موقع پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ بھیڑ نے بھی دونوں لوگوں کو پیٹنا شروع کر دیا۔ بھیڑ نے اتنا پیٹا کہ دونوں کی موت ہو گئی۔ خبر ملنے کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور دونوں کو بھیڑ کے چنگل سے چھڑایا۔ پولس پرکاش اور بابلہ کو ضلع اسپتال لے کر گئی جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔


یہاں کے ایس پی سنتوش نمبلکر نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لیا گیا ہے، پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دونوں کو گائے چور سمجھ کر بھیڑ نے پیٹنا شروع کر دیا۔ بھیڑ کی پٹائی سے دونوں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پولس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Nov 2019, 10:10 AM