مغربی بنگال: مویشی اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی، 10 دنوں میں 15 افراد گرفتار، 72 گائے-بھینس و بچھڑے برآمد

ہفتہ کے روز رانی گنج تھانہ پولیس نے مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا اور ان کی گاڑی سے 3 گائیں برآمد کی گئیں۔ ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھا۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
i

مغربی بنگال میں اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کی کوششیں اب تیز ہو گئی ہیں۔ شراب، منشیات، لوہا، کوئلہ، ریت کے غیر قانونی کاروبار پر لگام کسنے کے ساتھ ساتھ آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ (اے ڈی پی سی) نے مویشیوں کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر پرنو کمار کی ہدایت پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ کمشنریٹ میں انہوں نے ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس کے تحت گزشتہ 10 دنوں میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے قبضے سے 6 گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 72 گائے، بھینس اور ان کے بچھڑوں کو پولیس نے ضبط کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز رانی گنج تھانہ پولیس نے مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا اور ان کی گاڑی سے 3 گائیں برآمد کی گئیں۔ ان کے پاس کوئی بھی قانونی دستاویز موجود نہیں تھا۔ پنجابی موڑ پولیس فاری کے اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر سمن وشواس کی شکایت پر ملزمان کے خلاف بی این ایس کی دفعات (2)303/(2)317/325/291/(2)61/(5)3 اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ 1960 کی دفعہ 11 نیز موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات 192 اے/177 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اتوار کے روز ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انھیں پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ذیل میں کچھ کیس کی مختصر تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں۔


کیس-1:

یکم اگست کو رانی گنج تھانہ میں درج کیس نمبر 26/320 میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے ایک گاڑی میں 3 گائے پولیس نے برآمد کیں، جن کے کوئی دستاویزات نہیں تھے۔

کیس-2:

27 جولائی کو انڈال تھانے میں درج کیس نمبر 26/325 میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے ایک گاڑی میں 10 بھینس اور 8 بچھڑے، نیز 6 گائے اور 4 بچھڑے برآمد کیے گئے۔ کوئی دستاویزات نہیں تھیں۔


کیس-3:

27 جولائی کو درگاپور تھانے میں درج کیس نمبر 26/422 میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے ایک گاڑی میں 13 گائے اور 2 بچھڑے، نیز 4 بھینس اور 2 بچھڑے پولیس نے برآمد کیے۔ ان ملزمین کے پاس بھی دستاویزات نہیں تھے۔

کیس-4:

24 جولائی کو کانکسا تھانے میں درج کیس نمبر 26/260 میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کی گاڑی سے پولیس نے 17 بھینسیں برآمد کیں۔ اس معاملے میں بھی کوئی دستاویزات نہیں ملے۔


کیس-5:

23 جولائی کو رانی گنج تھانے میں درج کیس نمبر 26/306 میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کی گاڑی سے ایک گائے اور ایک بچھڑا برآمد ہوا۔ یہ شخص بھی کوئی کاغذ دکھانے میں ناکام رہا۔

کیس-6:

23 جولائی کو رانی گنج تھانے میں درج کیس نمبر 26/307 میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے ضبط کی گئی گاڑی میں ایک گائے برآمد ہوئی۔ اس کے پاس بھی کوئی دستاویز نہیں تھا۔


رانی گنج تھانہ کیس نمبر 26/307 میں پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس ہنڈئی کیج کار تھی، جس میں 4 افراد سوار تھے اور پیچھے ڈکی میں گائے کو رکھا گیا تھا۔ جب اسے باہر نکالا گیا تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی۔ پولیس نے اس کا علاج کرایا اور اسے گئوشالا میں دے دیا۔ تمام معاملوں میں تقریباً ایک جیسا ظلم دیکھنے کو ملا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔