موسم کا حال: ہماچل میں برف باری کا الرٹ، دہلی-این سی آر میں پھر لوٹے گی بارش

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر میں 30 مارچ کو ایک بار پھر بارش ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر</p></div>

دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جنوب مغربی راجستھان کے اوپر ایک طوفانی گردش کا علاقہ نظر آ رہا ہے، جبکہ تلنگانہ، جنوبی چھتیس گڑھ اور اندرونی اوڈیشہ سے گزرتے ہوئے کم دباؤ کی ایک لکیر جھارکھنڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے موسمی سرگرمیوں میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے بعد موسم نے کروٹ لی ہے اور مارچ کی گرمی سے راحت ملی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو تین دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے تین سے چار دنوں تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیش گوئی کے مطابق، دہلی-این سی آر میں 30 مارچ کو ایک بار پھر بارش ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 سیلسیس جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں آج (اتوار) 26 مارچ کو مطلوع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 15 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد 27 سے 29 مارچ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے ​​32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

تاہم، اس کے بعد 30 مارچ سے دہلی-این سی آر میں بارش ایک بار پھر واپس لوٹے گی۔ 31 مارچ کو بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ مارچ کا آغاز خشک موسم اور گرمی سے ہوا تھا لیکن گزشتہ چند دنوں سے موسم نے اس طرح تبدیل ہوا ہے کہ اس مہینے میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔


موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی ہمالیہ اور اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، گنگا مغربی بنگال کے کچھ حصوں، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ شمالی ہندوستان میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پچھلے 3 سالوں میں اس سال مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کی صبح 8.30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 12.2 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی، جوکہ 3 سال میں ایک دن میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔