موسم کا حال: شمالی ہندوستان میں گرمی میں اضافہ، ایم پی اور مہاراشٹر میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 دنوں میں ایم پی، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، جبکہ شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں 2-4 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت محسوس کی جانے لگی ہے۔ جنوب کی کئی ریاستوں میں جہاں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس درج کیا جا رہا ہے، وہیں، شمالی ہندوستان میں بھی پارہ 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دو دنوں کے دوران مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حراست میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری درج کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، دہلی میں مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں بھی مطلع صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اکائی میٹ کے مطابق جنوبی راجستھان کے وسطی علاقوں پر ایک گردابی ہواؤں کا علاقہ موجود ہے۔ یہ گرت مدھیہ پردیش کے وسطی حصوں سے ودربھ، مراٹھ واڑہ اور اندورنی کرناٹک سے جنوبی تمل ناڈو تک پھیلا ہوا ہے۔

اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن ودربھ، مراٹھ واڑہ اور شمال مغربی تلنگانہ کے ارد گرد کے حصوں میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ ایک یا دو مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اروناچل پردیش اور مشرقی آسام کے چھ حصوں میں ہلی بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی اور مغربی ہندوستان کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */