ملک چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں: عمران خان

عمران خان نے کہا، ’’ملک کی 70 فیصدآبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ہر روز نوجوانوں کی تعداد بڑھ ر ہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر عوام کو صدمہ سے دوچار کردیا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ عمران خان نے ایسی صورت حال کے لئے عباسی کی زیر قیادت سابقہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھاٹے سے دوچار پروجیکٹ چلارہی تھی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’’قوم اور حکومت ایک ساتھ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نوکرشاہوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ملک پر بہت زیادہ قرض ہے، ہمارے سیاست داں، ہماری بیورکریسی اور عوام میں تبدیل لانے کی ضرورت ہے۔ ہم لوگ حقیقی معنوں میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ اگر ہم نہیں بدلتے ہیں تو تباہی ہماری منتظر ہے۔‘‘

وزیراعظم پاکستان نےمزید کہا ’’ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کے پاس کوئی کا م نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ملک کی 70 فیصدآبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ہر روز نوجوانوں کی تعداد بڑھ ر ہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں سود کی مد میں روزانہ 6 ارب روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نوآبادیاتی دور کی ذہنیت سے نکالنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ’’خدا نے یہ بحران اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم بدل جائیں۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر قوم اور حکومت ایک ساتھ آجائیں تو کوئی ایسا چیلنج نہیں ہے جس کا ہم مقابلہ نہ کرسکٰیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔