دہلی کے کئی علاقوں میں 2 دن پانی کی سپلائی متاثر رہے گی، ’دہلی جَل بورڈ‘ نے جاری کی ایڈوائزری
جل بورڈ کے مطابق 25 نومبر کو ڈی ڈی اے فلیٹس، میور وہار فیز-1 اور پاکٹ-4 میں پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ 26 نومبر کو گیتا کالونی، کرشنا نگر اور لکشمی نگر سمیت کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔

دہلی کے کئی علاقوں کے لوگوں کو آئندہ 2 دن تک پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) نے ایک ایڈوائزری جاری کر کے اطلاع دی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ زیر زمین آبی ذخائر اور بوسٹر پمپنگ اسٹیشنوں کی سالانہ صفائی کے باعث 25 اور 26 نومبر کو پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق پانی کا مناسب ذخیرہ کر لیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔ حالانکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں پانی کے ٹینکر کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔
جَل بورڈ کے مطابق زیر زمین آبی ذخائر اور بوسٹر پمپنگ اسٹیشنوں کی سالانہ صفائی کے باعث پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔ یہ باقاعدہ سالانہ دیکھ بھال کا عمل ہے، جس کا مقصد زیر زمین آبی ذخائر اور بوسٹر پمپنگ اسٹیشنوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔ جل بورڈ کی ایڈوائزری کے مطابق 25 نومبر 2026 کو ڈی ڈی اے فلیٹس ، میور وہار فیز-1 اور پاکٹ-4 میں پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ اس کے بعد 26 نومبر 2026 کو دہلی کے گیتا کالونی، کرشنا نگر، لکشمی نگر سمیت کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔
ایڈوائزری کے مطابق راجدھانی کے رمیش پارک، للت پارک، جے-ایکسٹینشن، کشن کُنج پارٹ-1 اور 2، جاگرتی پارک، گڑوالی محلہ، بلاک 5 سے 18، گیتا کالونی، تاج انکلیو، رانی گارڈن، سندر پارک، شاستری نگر، رام نگر، رام نگر ایکسٹینشن، نیو ایال پور، ساؤتھ انارکلی، ساؤتھ انارکلی ایکسٹینشن، بلدیو پارک، گووند پارک، جاگت پوری، کرشنا نگر، ارجن نگر، رادھے شیام پارک، گووند پورہ، کھریجی، برج پوری، شیو پوری، گھونڈلی اور چندرا نگر میں پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ہنگامی صورتحال میں پانی کے ٹینکر منگوانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں، جن پر لوگ اپنی ضرورت کے مطابق رابطہ کر سکتے ہیں۔
منڈاولی واٹر ایمرجنسی: 011-22727812
جاگرتی واٹر ایمرجنسی: 011-22374834, 011-22374237
مرکزی کنٹرول روم ہیلپ لائن: 1916
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
