بہار: گنگا ندی کی سطح آب میں اضافہ، سیلاب کا پانی مونگیر کے 50 گاؤں میں داخل

ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے بتایا کہ گنگا کنارے کے سبھی سرکاری اسکولوں کو سیلاب راحت کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ یہاں روشنی ، بیت الخلاءاور پانی پینے کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گنگا ندی کی آبی سطح میں ہورہے اضافہ کی وجہ سے بہارمیں مونگیر ضلع کے مونگیر اور جمال پور بلاک کی آٹھ پنچایتوں کے قریب پچاس گاﺅں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے آج یہاں بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے گھرے گاﺅں والوں کو سیلاب راحت کیمپوں تک پہنچانے کاکام جنگی سطح پر جاری ہے ۔ گنگا ندی کی آبی سطح میں اضافہ کی وجہ سے مونگیر اور جمال پور بلاک کے کوتل پور ، جعفر نگر ، ٹیکا رام پور ، تارا پور دیارا، مرزا پور بردھے ، بریار پور جنوب اور بریار پور مشرقی پنچایتوں کے قریب پچاس گاﺅں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔ راجیش مینا نے بتایاکہ ان پنچایتوں میں سیلاب سے گھرے گاﺅں والے اونچے اور محفوظ مقامات پر پناہ لے رہے ہیں۔

راجیش مینا نے بتایاکہ گنگا کنارے کے سبھی سرکاری اسکولوں کو سیلاب راحت کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں روشنی ، بیت الخلاءاور پانی پینے کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ مونگیر میں گنگا ندی کی سطح آب آج صبح خطرے کے نشان سے پندرہ سینٹی میٹر اوپر ہے ۔


دریں انثاءضلع کے فردا گاﺅں کے چھ مویشی پرور کل گنگا کے سیلاب میں اس وقت ڈوبنے سے بال بال بچے جب مونگیر ہیڈکوارٹر کے گنگا کنارے پر تعینات سیلاب راحت ٹیم کے غوطہ خوروں نے انہیں ڈوبتے ہوئے دیکھا ۔ سبھی مویشی پرور اپنے ساتھ مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں خود ڈوبنے لگے تھے ۔ اسی دوران سیلاب راحت ٹیم کے غوطہ خوروں نے لائف۔ بوٹ سے گنگا کی تیز لہروں میں پہنچ کر فردا دیارا کے چھ مویشی پروروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ حالانکہ لگ بھگ ساٹھ بھینس گنگا کی تیز لہروں میں بہہ گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔