ویڈیو... گجرات کی سڑک پر سانڈ کی دہشت، سائیکل اور بائیک سوار کو اٹھا اٹھا کر پٹخا

گجرات کے راج کوٹ میں ایک سنکی سانڈ نے لوگوں کا روڈ پر چلنا محال کر دیا ہے۔ یہاں کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں سانڈ لوگوں پر حملہ کرتا نظر آ رہا ہے۔ لوگ گھر سے باہر نکلنے میں گھبرا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے بعد گجرات میں بھی سانڈ کی دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ راج کوٹ میں سنکی سانڈ نے دو راہگیروں پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں دونوں راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔


جو ویڈیو منظر عام پر آیا ہے اس میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ کس طرح سنکی سانڈ راہگیر پر حملہ کر رہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق ایک شخص سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا ہے تبھی کنارے کھڑےسانڈ نے اس پر حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا زبردست تھا کہ سائیکل سوار فوراً زمین پر گر گیا۔ اس کے بعد جیسے ہی سائیکل سوار شخص کھڑا ہوا پھر سے سانڈ نے اپنے سینگوں سے حملہ کر دیا۔ وہ شخص دور جا کر گرا اور اسے اٹھنے میں کافی تکلیف بھی ہوئی۔ مقامی باشندوں نے اس شخص کو کسی طرح سانڈ سے بچایا۔

ویڈیو میں اس حملہ کے بعد سانڈ پھر سے کنارے جا کر کھڑا ہو گیا اور اپنے دوسرے شکار کا انتظار کرنے لگا۔ بعد ازاں سانڈ نے اسی راستے سے آ رہے ایک بائیک سوار شخص کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔ بائیک سوار سڑک پر گر گیا اور موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگا۔ یہ پورا واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔


بہر حال، میڈیا ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد سانڈ کو پکڑ کر گئوشالہ میں بھجوا دیا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی مقامی لوگ کافی ڈرے ہوئے ہیں اور بہت سنبھل کر ہی گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔