بجلی ترمیمی بل پیش ہونے کی صورت میں بجلی ملازمین نے کام کے بائیکاٹ کا کیا انتباہ

بجلی ملازمین و انجینئروں کی نیشنل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں جس دن بجلی ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا اسی دن ملک کے تمام 15 لاکھ بجلی ملازمین و انجینئر بغیر کسی نوٹس کام کا بائیکاٹ کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بجلی ملازمین نے مرکزی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اگر بجلی ترمیمی بل پیش کیا گیا تو ملکی سطح پر 15 لاکھ بجلی ملازمین کام کا بائیکاٹ کر کے پورے دن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چئیر مین شیلیندر دوبے نے ہفتہ کو کہا کہ بجلی ملازمین و انجینئروں کی نیشنل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں جس دن بجلی ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا اسی دن ملک کے تمام 15 لاکھ بجلی ملازمین و انجینئر بغیرکسی نوٹس کے کام کا بائیکاٹ کر کے پورا دن احتجاج کریں گے۔


شیلندر دوبے نے کہا کہ 15 دسمبر کو دہلی میں منعقد ستیہ گرہ میں ملک کے سبھی صوبوں کے بجلی ملازمین شرکت کریں گے۔ اس سے قبل 08 دسمبر کو سبھی صوبوں کی راجدھانیوں سمیت سبھی اضلاع و سب اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی ترمیمی بل کے ذریعہ بجلی تقسیم کا منافع والا شعبے نجی گھرانوں کو سونپنا چاہتی ہے جس سے سرکاری بجلی تقسیم کمپنیوں کی حالت مزید خراب ہو جائے گی جس اثر بلاآخر صارف کے اوپر پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔