خبردار! ’کورونا کی نئی شکل جون یا پھر جولائی میں آنے کا امکان‘

ڈاکٹر راجا راؤ نے امکان ظاہر کیا کہ کورونا کی نئی شکل جون یا پھر جولائی میں آئے گی۔ انہوں نے عوام کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وائرس میں کمی پر لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

کورونا ویرینٹ اومیکرن/ تصویر آئی اے این ایس
کورونا ویرینٹ اومیکرن/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجا راؤ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کی مزید نئی شکلیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے آغاز کے بعد سے اس کے تجزیہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک شکل سے دوسری شکل کے پیدا ہونے میں 6 ماہ کا وقت لگتا ہے۔

ڈاکٹر راجا راؤ نے امکان ظاہر کیا کہ کورونا کی نئی شکل جون یا پھر جولائی میں آئے گی۔ انہوں نے عوام کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وائرس میں کمی پر لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ یہ وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ کورونا کی نئی شکل سامنے آئے گی تاہم اس کی شدت کے بارے میں ہنوز کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


ڈاکٹر راجا راؤ نے کہا کہ کسی بھی وائرس کا بدلنا عام بات ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا کے قوانین پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں۔ عوامی مقامات پر جاتے وقت ماسک لگانا نہ بھولیں۔ ہاتھوں کے لیے سینیٹائزر، جسمانی فاصلہ لازمی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے کچھ وقت تک سبھی کو کورونا قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔