مدھیہ پردیش کے بیتول میں 4 پولنگ مراکز پر 10 مئی کو پھر ہوگی ووٹنگ، جانیں کیوں؟

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس تعلق سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ 129 میں شامل پولنگ مراکز راجہ پور، دودر رایت، کنڈا رایت اور چکھلی مال میں 10 مئی کو پھر سے ووٹنگ ہوگی

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بیتول پارلیمانی حلقہ کے چار پولنگ مراکز پر 10 مئی کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ ان علاقوں میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگئی تھی لیکن بس میں آگ لگ جانے کے سبب ای وی ایم مشینیں متاثر ہو گئی تھیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے بتایا کہ بیتول علاقہ کے ملتائی اسمبلی حلقہ میں آنے والے چار مراکز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس تعلق سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ 129 میں شامل پولنگ مراکز راجہ پور، دودر رایت، کنڈا رایت اور چکھلی مال میں 10 مئی کو پھر سے ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ 10 مئی کو صبح 7 بجے سے شامل 6 بجے تک کی جائے گی۔ 10 مئی کو صبح ساڑھے پانچ بجے ووٹنگ کی مشق کی جائے گی، اس کے لئے پولنگ کا عملہ ساز و سامان کے ساتھ 9 مئی کو روانہ ہو جائے گا۔


دوبارہ پولنگ کے دوران انمٹ سیاہی ووٹروں کے بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں لگائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بیتول کے کلکٹر اور ضلع الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام امیدواروں اور سیاستی پارٹیوں سمیت مشاہدین کو دوبارہ ووٹنگ کی اطلاع لازمی طور پر دیں اور پولنگ مراکز کے علاقہ میں منادی منادی کرائی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 مئی کو ووٹنگ کے بعد واپس لوٹ رہی بس میں آگ لگ گئی تھی، جس کی اطلاع کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر بیتول نے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کو بھیجی تھی۔ کمیشن کو اطلاع ملنے کے فوراً بعد چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بیتول کے چار پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔