پنجاب اور یوپی کی ترقی کے لئے کانگریس کو ووٹ دیں، پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کی عوام سے اپیل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو ہونے والی پنجاب اور اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی پولنگ میں امن وامان، ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹروں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے

راہل پرینکا، فائل تصویر
راہل پرینکا، فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو ہونے والی پنجاب اور اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی پولنگ میں امن وامان، ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹروں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اسی طرح کی اپیل کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

پنجاب کے خوشحال مستقبل کے لیے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "جو لوگوں کی حمایت کرتا ہے، بے خوفی سے جواب دیتا ہے، اسے ووٹ دیں! پنجاب کی ترقی اور شاندار مستقبل کے لیے ووٹ دیں‘‘۔


اتر پردیش کے ووٹروں سے تبدیلی کے لیے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ووٹروں سے کہا، ''ووٹ اتر پردیش میں پڑے گا، تبدیلی پورے ملک میں آئے گی! نظم و نسق اور ترقی کے لئے ووٹ دیں، اگر نئی حکومت بنتی ہے تو ایک نیا مستقبل بنے گا‘‘۔

پرینکا گاندھی نے یوپی کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’اتر پردیش کے میرے بہنوں-بھائیوں ان انتخابات میں آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ کو ریاست کو ایک نئی سیاست کے راستہ پر لے جانا ہے۔ آپ کو ریاست کے آنے والے کل کو سنوارنا ہے۔ اس بار آپ کے مدعوں کو سمجھے اور سلجھانے والی حکومت کا انتخاب کریں۔ ووٹ ضرور کریں۔‘‘


ایک دوسرے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا، ’’پنجاب کے بہنوں-بھائیوں استحکام اور ترقی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دیا جانے والا ہر ووٹ نئی سوچ کے ساتھ پنجاب کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پنجاب کے لیے پنجابیت کی عزت کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔