سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ووڈافون-آئیڈیا نے لی راحت کی سانس

عدالت عظمیٰ نے انکم ٹیکس معاملے میں ووڈافون-آئیڈیا کو بدھ کے روز ایک بڑی راحت دیتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس کو 733 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس معاملے میں ووڈافون-آئیڈیا کو بدھ کے روز بڑی راحت دیتے ہوئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو 733 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس ونیت سرن کی بنچ نے محکمہ انکم ٹیکس کو یہ حکم دیا کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو سال 2014-15 کے لئے چار ہفتوں کے اندر اندر 733 کروڑ روپے واپس کرے۔

عدالت نے کہا کہ جہاں تک سال 2014-15 کا تعلق ہے، حتمی تشخیص آرڈر (انکم ٹیکس) ایکٹ کی دفعہ 143 (3) کے تحت منظور کیا گیا ہے، یہ ظاہر کرتاہے کہ درخواست گزار (ٹیلی کمیونیکیشنز فرم) 733 کروڑ روپے کے ریفنڈ کا حقدار ہے۔


ووڈافون آئیڈیا نے عدالت میں عرضی داخل کرکے محکمہ انکم ٹیکس سے 4700 کروڑ روپے ریفنڈ کی مانگ کی تھی۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا کہنا تھا کہ محکمہ نے 2014-15 سے 2017-18 کے انکم ٹیکس کا ریفنڈ نہیں کیا۔ کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بدھ کو کل 733 کروڑ روپے کے رقوم کی واپسی پر مہر لگائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Apr 2020, 10:40 PM