وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر آیا ننھا مہمان، رکھا گیا بہت دلچسپ نام

وراٹ کوہلی کے بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی جس کی جانکاری آج دی گئی، وراٹ نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے بیٹے اکائے کا اس دنیا میں استقبال کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر میں ننھا مہمان آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے گھر بیٹے کی پیدائش آج سے پانچ روز قبل یعنی 15 فروری کو ہوئی، لیکن اس کی خبر اب مل رہی ہے۔ وراٹ کوہلی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کر یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو دی۔ کوہلی نے اس پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کیا ہے جو کہ بہت دلچسپ ہے۔ انھوں نے اپنے بیٹے کا نام ’اکائے‘ رکھا ہے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے ’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ 15 کو ہم نے اپنے بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکائے‘ کا اس دنیا میں استقبال کیا ہے۔ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی دعا اور نیک خواہشات چاہتے ہیں۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری رازداری کا احترام کریں۔‘‘


اس پوسٹ کے بعد وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو مبارکبادیاں ملنی شروع ہو گئیں جس کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ کئی مشہور ہستیوں نے دونوں کو مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کوہلی اور انوشکا نے 2017 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے گھر 2021 میں خوبصورت بیٹی نے جم لیا تھا جس کا نام وامیکا رکھا گیا تھا۔ اب بیٹے کی پیدائش کے بعد اس گھر میں خوشیوں کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔