انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو پاکستان سے بھی مبارکباد 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ کی اسٹار انوشکا شرما نے اعلان کیا ہے کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔ دونوں شخصیات کے مداح اس خبر پر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

انوشکا شرما اور ورات کوہلی بن جائیں گے جلد والدین
انوشکا شرما اور ورات کوہلی بن جائیں گے جلد والدین
user

ڈی. ڈبلیو

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا،'' اور ہم تین ہوگئے، جنوری 2021 میں آمد ہے۔‘‘

کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام وراٹ کوہلی اور بھارت کی نامور اداکاراؤں میں شامل انوشکا شرما کی شادی 2017ء میں اٹلی میں ہوئی تھی۔ انہیں بھارت کا مشہور ترین شادی شدہ جوڑا تصور کیا جاتا ہے اور دونوں کو لاکھوں لوگ سوشل میڈیا پر فولو کرتے ہیں۔


نہ صرف بھارت بلکہ اس جوڑے کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی۔ پاکستان میں آج انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

اس وقت وراٹ کوہلی دبئی میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعٹ انڈین پریمیئر لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Aug 2020, 7:11 AM