تیسرے بچے کے لیے ایک سال کی زچگی کی چھٹی: وزیر اعلیٰ وجے

تمل ناڈو میں، شادی شدہ خواتین سرکاری ملازمین جن کے دو یا اس سے کم بچے ہیں، انہیں تنخواہ کے ساتھ سال بھر کی زچگی کی چھٹی ملتی ۔ اب تیسرے بچے کے لیے ایک سال کی زچگی کی چھٹی بھی دستیاب ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

تمل ناڈو میں خواتین سرکاری ملازمین کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے، وجے حکومت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر زچگی کی چھٹی 12 ہفتے سے بڑھا کرایک سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر ڈی سرتھ کمار نے کل یعنی18 اگست کو اسمبلی میں محکمانہ مطالبات پر بحث کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب تک صرف پہلے دو بچوں کے لیے 365 دن کی چھٹی دی جاتی تھی جب کہ تیسرے بچے کے لیے یہ حد 12 ہفتے تھی جو کہ اب برابر کر دی گئی ہے۔

اسمبلی میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، تمل ناڈو حکومت کے وزیر نے کہا کہ حکومت سماجی بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔ جلد ہی سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ مزید برآں، وزیر نے مسابقتی امتحانات (جیسے ایس ایس سی، آر آر بی، آئی بی پی ایس، اور ٹی این پی ایس سی) کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے 'ویٹری پاتھائی' ایپ تیار کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔


موجودہ قوانین کے تحت، صرف باقاعدہ خواتین ملازمین جن کے دو سے کم زندہ بچے ہیں، 365 دن کی چھٹی کی حقدار تھیں۔ ریاستی حکومت نے پچھلے کچھ سالوں میں بتدریج زچگی کی چھٹی کی مدت میں اضافہ کیا ہے۔ ابتدائی 90 دنوں کی چھٹی 2011 میں بڑھا کر 6 ماہ، پھر 2016 میں 9 ماہ اور پھر جولائی 2021 میں مکمل 365 دن (ایک سال) کر دی گئی۔ وجے حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ ایک سال کی زچگی کی چھٹی اب تیسرے بچے پر بھی لاگو ہوگی۔