ویڈیو: ’میری بات‘ میں فرانس کے طلباء کے احتجاج اور ٹرمپ کے بیان کا تجزیہ
قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ میں سید خرم رضا نے فرانس کے طلباء کے احتجاج، تعلیمی نظام کی خامیوں اور ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مظاہروں کو اسلام اور ہجرت سے جوڑنے کے سیاسی تناظر کا تجزیہ کیا
فرانس میں طلباء کے احتجاج کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلام اور ہجرت کے مسئلے سے جوڑنے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ پروگرام ’میری بات‘ کی اس قسط میں قومی آواز کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے احتجاج کے اسباب اور ٹرمپ کے بیان کے سیاسی تناظر کا تجزیہ کیا ہے۔ تجزیے کے مطابق، فرانس میں طلباء کے احتجاج کی بنیادی وجوہات تعلیمی اداروں کی خستہ حالی، اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولتوں کا فقدان اور تعلیمی نظام میں عدم مساوات ہیں۔ طلباء بہتر اسکولوں، محفوظ ماحول اور معیاری تعلیم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ بائیں بازو کی جماعت ’لا فرانس انسومیز‘ (ایل ایف آئی) نے بھی طلباء کے مطالبات کی حمایت کی۔ تاہم، حکومت نے جماعت پر نوجوانوں کے غصے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا، جسے اس نے مسترد کر دیا۔ سید خرم رضا کے مطابق، احتجاج کو اسلام اور ہجرت سے جوڑنے کے بجائے طلباء کے حقیقی مسائل پر توجہ دینا ضروری ہے۔ فرانس کے لیے اصل چیلنج آزادی، مساوات اور اخوت کے اصولوں کو نئی نسل کی زندگیوں میں حقیقت بنانا ہے۔
مکمل تجزیہ دیکھنے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں:
