ویڈیو: امت شاہ کی ریلی میں میدان تو دور، اسٹیج کے پاس رکھی کرسیاں رہیں خالی

گزشتہ روزبی جے پی کے سینئر رہنماؤں اورمرکزی وزراء کی ریلیاں ہوئیں،ان ریلیوں میں عام لوگوں اور ووٹروں میں کتناجوش تھا اس کا اندازہ امت شاہ کی آگرہ ریلی میں اسٹیج کےقریب خالی کرسیوں سے بخوبی لگ سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یہ تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں اسے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہیں، اسٹیج کے پیچھے سے لی گئی اس تصویر میں خوب بھیڑ بھاڑ نظر آ رہی ہے، تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ امت شاہ تقریر کر رہے ہیں اور میدان میں لوگوں کے درمیان جہاں-تہاں بی جے پی کے ایک ادھ جھنڈے بھی نظر آ رہے ہیں۔

لیکن یہ تصویر کا ایک پہلو ہے، تصویر کا دوسرا پہلو دیکھیے ذیل کے ویڈیو میں، یہ ویڈیو اس وقت ریکارڈ کی گئی جس وقت امت شاہ تقریر کر رہے تھے، تصویر میں صاف نظر آ رہا ہے کہ صرف اسٹیج کے سامنے بھیڑ ہے، مگر پیچھے کی تمام کرسیاں خالی پڑی ہیں۔

یہ ویڈیو صحافی ابھیسار شرما نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس کی تصدیق قومی آواز نہیں کرتا، لیکن پہلی نظر میں یہ ویڈیو ایڈیٹ کردہ نہیں لگتا، اس میں وہیں اسٹیج ہے، امت شاہ کی تقریر ہو رہی ہے، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ابھیسار شرما نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے، "اب امت شاہ خطاب کر رہے ہیں، جوش دیکھیے، میدان میں زبردست بھیڑ، ہلا دے گی"۔

ویسے بتا دیں کہ آگرہ کے کالج میدان میں بی جے پی کی 'وجے سنکلپ سبھا' میں امت شاہ قریب دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے، انتخابات میں سمجھا جاتا ہے کہ کسی بڑے لیڈر کی ریلی میں رہنما کی آمد میں تاخیر سے بھیڑ اور بڑھتی ہے، اور اسی سے اس رہنما اور اس پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے، لیکن امت شاہ کے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے باوجود بھی میدان تو دور، کرسیاں تک خالی رہ جانا بی جے پی کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔