وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق وائس ایڈمرل ترپاٹھی 30 اپریل کو بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق وائس ایڈمرل ترپاٹھی 30 اپریل کو بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی دن بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار سبکدوش ہو رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل ترپاٹھی 15 مئی 1964 کو پیدا ہوئے اور یکم جولائی 1985 کو بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں اور اپنے 39 سالہ طویل کیریئر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

انہوں نے آئی این ایس وناش، آئی این ایس کرچ اور آئی این ایس ترشول جیسے جنگی جہازوں کی کمان سنبھالی ہے۔ وائس ایڈمرل ترپاٹھی کو ان کی نمایاں اور شاندار خدمات کے لیے اتی وششٹھ سیوا میڈل اور نیوی میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔