پوجا پنڈالوں میں بھی ٹیکہ کاری کی سہولیات موجود

اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق ویکسینیشن مراکز تمام اہم پوجا پنڈالوں میں کھولے گئے ہیں، جو صبح 09 بجے سے رات 09 بجے تک چلائے جائیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پورنیہ: کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے ضلع میں مفت ویکسینیشن جاری ہے۔ تمام لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے بلاک سطح پر صبح 9 سے رات 9 تک ایک خصوصی ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ جہاں لوگ آسانی سے ویکسین لے سکتے ہیں۔ درگا پوجا کے موقع پر لوگ تقریبات میں حصہ لیتے ہیں۔ اس لیے پوجا پنڈلوں میں بھی محکمہ صحت کی طرف سے 9 ویکسینیشن سنٹر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پوجا میں حصہ لینے والے وہ لوگ، جو کسی وجہ سے ابھی تک ویکسین نہیں کروا سکے، وہ پوجا پنڈال میں اپنا ٹکا لگوا سکتے ہیں۔

سول سرجن ڈاکٹر ایس۔ کے ورما نے گزشتہ روز 9 سے 9 ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح درگا پوجا پنڈال میں کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب بھی بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے کووڈ- 19 کے تحفظ کے لیے ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں لی ہے یا ابھی تک صرف ایک ہی خوراک لی ہے۔ درگا پوجا کے موقع پر ایسے لوگ پوجا پنڈال میں ضرور آئیں گے۔ پنڈال میں ویکسینیشن سنٹر ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ویکسین آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔ اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق ویکسینیشن مراکز تمام اہم پوجا پنڈالوں میں کھولے گئے ہیں، جو صبح 09 بجے سے رات 09 بجے تک چلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر ورما نے بتایا کہ پوجا پنڈال کے علاوہ تمام بلاکوں میں اضافی ویکسینیشن سنٹر کھولے جا رہے ہیں جو کہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک چلائے جائیں گے۔


ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ 9 سے 9 ویکسی نیشن سنٹر کے ساتھ ساتھ ضلع میں کووڈ- 19 ٹیسٹ پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ درگا پوجا کے موقع پر باہر سے بھی بہت سے لوگ آتے ہیں اور پوجا کے پنڈالوں میں زیادہ ہجوم ہوتا ہے۔ اس صورت میں لوگوں کے متاثر ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر، سب ڈویژنل اور بلاک سطح پر قائم تمام ویکسینیشن مراکز میں ویکسینیشن کے علاوہ، لوگوں کا کووڈ- 19 کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ویکسینیشن والے مقامات پر صفائی کے علاوہ مستحقین کے لیے بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے پانی وغیرہ کے مناسب انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ اس کام کے کامیاب آپریشن میں کیئر انڈیا کا تعاون بھی لیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔