اتراکھنڈ برفانی تودے گرنے کا حادثہ، اب تک 26 لاشیں برآمد، 3 فراد کی تلاش جاری

برفانی تودے گرنے کے حادثے میں اب تک 26 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 4 لاشوں کو موقع سے ہرشل آرمی ہیلی پیڈ لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے اترکاشی ضلع اسپتال لایا گیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اترکاشی: برفانی تودے گرنے کے حادثے میں اب تک 26 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 4 لاشوں کو موقع سے ہرشل آرمی ہیلی پیڈ لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے اترکاشی ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ دروپدی کا ڈانڈا ریسکیو کے لیے 2 چیتا ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری تھی۔

ماتلی ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 لاشیں لانے کی کوشش کی گئی لیکن خراب موسم کے پیش نظر مذکورہ لاشوں کو ہیلی پیڈ پر اتارا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رانی بامک گلیشیئر کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے 29 ارکان لاپتہ ہو گئے تھے۔


خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مسلسل چیلنجز کا سامنا تھا۔ ایڈوانس بیس کیمپ پر تعینات ریسکیو ٹیم کے ذریعے 4 اکتوبر کو 4 لاشیں، 6 اکتوبر کو 17 لاشیں اور آج 7 لاشوں کو نکالا گیا۔ باقی 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔